Ethiopia Flag

ایتھوپیا، سرکاری طور پر فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا، ایک لینڈ لاک ملک ہے۔ مشرقی افریقہ کے قرن افریقہ کے علاقے میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں اریٹیریا، شمال مشرق میں جبوتی، مشرق اور جنوب مشرق میں صومالیہ، جنوب میں کینیا، مغرب میں جنوبی سوڈان اور شمال مغرب میں سوڈان سے ملتی ہیں۔ ایتھوپیا کا رقبہ 1,112,000 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی آبادی تقریباً گیارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ہے، جو اسے دنیا کا 13 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بناتا ہے۔ نائیجیریا کے بعد افریقہ میں دوسر…
ایتھوپیا، سرکاری طور پر فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا، ایک لینڈ لاک ملک ہے۔ مشرقی افریقہ کے قرن افریقہ کے علاقے میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں اریٹیریا، شمال مشرق میں جبوتی، مشرق اور جنوب مشرق میں صومالیہ، جنوب میں کینیا، مغرب میں جنوبی سوڈان اور شمال مغرب میں سوڈان سے ملتی ہیں۔ ایتھوپیا کا رقبہ 1,112,000 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی آبادی تقریباً گیارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ہے، جو اسے دنیا کا 13 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بناتا ہے۔ نائیجیریا کے بعد افریقہ میں دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور زمین پر سب سے زیادہ آبادی والا لینڈ لاکڈ ملک ہے۔ قومی دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر، عدیس ابابا، مشرقی افریقی دراز سے کئی کلومیٹر مغرب میں واقع ہے جو ملک کو افریقی اور صومالی ٹیکٹونک پلیٹوں میں تقسیم کرتا ہے۔
  • دارالحکومت: ادیس ابابا
  • سرکاری زبان: امہری زبان
  • طرز حکمرانی: وفاقی جمہوریہ
  • اعلی ترین منصب: سہالے ورک زیوڈے
  • سربراہ حکومت: ابی احمد علی
  • یوم تاسیس: 21 اگست 1995
  • ہنگامی فون نمبر: 9-1-1
کوائف بطرف: ur.wikipedia.org